گوگل آئندہ ہفتے اپنا فلیگ شپ فون پکسل 4 سیریز کے فونز متعارف کرانے والا ہے اور اس کے حوالے سے بہت کچھ لیک ہوچکا ہے مگر اس کمپنی کے نئے لیپ ٹاپ کی تفصیلات بھی قبل از وقت سامنے آگئی ہیں۔
نائن ٹو فائیو گوگل نے گوگل کے نئے پکسل بک گو نامی لیپ ٹاپ کی تفصیلات اور تصاویر لیک کی ہیں۔
گوگل کے لیپ ٹاپ میں کروم آپریٹنگ سسٹم دیا جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ انہیں کروم بک بھی کہا جاتا ہے۔
اس نئے پکسل بک گو میں 13.3 انچ اسکرین دی گئی ہے جبکہ 2 یو ایس بی سی پورٹس، انٹیل کور ایم تھری، آئی 5 اور آئی 7 پراسیسرز کے آپشن موجود ہوں گے۔
دیگر فیچرز میں 16 جی بی ریم، 256 جی بی اسٹوریج، 2 میگا پکسل فرنٹ کیمرا، ہیڈ فون جیک اور ٹائٹن سی سیکیورٹی چپ وغیرہ قابل ذکر ہیں۔
اس کا کی بورڈ سے نیچے والا ڈیزائن کافی غیرمعمولی ہے جو کہ کسی واش بورڈ سے ملتا جلتا لگتا ہے۔
یہ پروٹوٹائپ ڈیوائس ہے اور 15 اکتوبر کو شیڈول ایونٹ میں ہوسکتا ہے کہ چند نئی چیزوں کا علم ہو۔
خیال رہے کہ گوگل کا ایونٹ 15 اکتوبر کو نیویارک میں ہوگا جس میں پکسل 4 فونز، لیپ ٹاپ اور اس کے علاوہ بھی کافی کچھ متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔
Also read