گوگل نے جی میل میں اہم اپ ڈیٹ کا اضافہ کردیا

0
94

گوگل نے گزشتہ سال جی میل میں اپم اپ ڈیٹ کی تھی اور اب ایک بار پھر ای میل سروس کو مزید بہتر بنایا گیا ہے۔

ایک سال سے بھی کم مدت میں کی جانے والی اس نئی اپ ڈیٹ کا مقصد ای میل سروس کا استعمال صارفین کے لیے آسان بنانا ہے۔

گوگل کی جانب سے ای میل کے ویب ورژن کے لیے اس اپ ڈیٹ کو متعارف کرایا گیا ہے۔

اس اپ ڈیٹ کے بعد صارفین اس ای میل سروس کے اندر نیوی گیشن کے لیے چیٹ اور رومز سیکشنز کو ری سائز کرسکیں گے، جو بائیں جانب ہوتے ہیں۔

گوگل کا کہنا ہے کہ اس سے صارفین کے لیے اہم ترین گفتگو کو ٹریک کرنا آسان ہوجائے گا اور متعلقہ چیٹ تک جلد رسائی حاصل ہوسکے گی۔

اس فیچر کو استعمال کرنا آسان ہے، چیٹ اور رومز سیکشنز کو کلک کرکے ری سائز کیا جاسکتا ہے، ان کو کھینچ کر گرے رنگ کے سیکشن کے ہیڈر میں لے جاکر اپنی مرضی کے مطابق لمبا یا مختصر کیا جاسکتا ہے۔

یہ فیچر بالکل اسی طرح کام کرتا ہے جیسے گوگل ہینگ آؤٹ ویجیٹ کو ری سائز کیا جاتا تھا۔

بظاہر تو یہ بہت بڑا اضافہ نہیں مگر جی میل کے ویب ورژن کا استعمال اس سے زیادہ آسان ہوجائے گا۔

گوگل کا کہنا تھا کہ اس فیچر کو تمام صارفین کے لیے متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جبکہ یہ گوگل ورک اسپیس، بزنس اسٹارٹر، بزنس اسٹینڈرڈ، بزنس پلس، انٹرپرائز اور دیگر کے صارفین کو بھی دستیاب ہوگا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here