بابائے قوم کی یوم پیدائش پر ٹوئٹر پر ”گوڈسے امر رہیں“ نعرے

0
185

حیدرآباد: 2اکٹوبر کو پورا ملک بابائے قوم مہاتما گاندھی جینتی یعنی ا ن کی یوم پیدائش منارہا تھا تو سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کچھ لوگ ناتھورام گوڈسے کی حمایت میں نعرہ لگارہے تھے۔ ٹوئٹر پر ’’گوڈسے امر رہیں“۔ واضح رہے کہ ناتھورام گوڈسے مہاتماگاندھی کا قاتل ہے۔ اس نے 30جنوری 1949ء میں قتل کردیا تھا۔ قتل کے جرم میں گوڈسے کو 15نومبر 1949ء میں پھانسی دیدی گئی تھی۔ گوڈسے کٹر ہندو پسند تھا۔

اس نے بہت ہی زیادہ قریب سے گاندھی جی کے سینہ میں تین گولیاں ماری تھیں جس سے گاندھی جی کی موت ہوگئی تھی۔ ٹوئٹر پر ایک صارف نے لکھا کہ ”ناتھورام گوڈسے نے صرف ایک شخص کو قتل کیا لیکن ایم کے گاندھی (موہن داس کرم چند گاندھی) نے تقسیم کے وقت 12 ملین لوگوں کو قتل کیا۔ گوڈسے امر رہیں۔“ پایل روہتگی اینڈ ٹیم نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ”رام رام جی! اور اگر گوڈسے جی نہ ہوتے تو آپ (سنجے سنگھ، عام آدمی پارٹی) جیسے نیتا بھارت کا اور بنٹوارا کر کے بیٹھے ہوتے جیسے 1948میں ہوا تھا۔جناح اور نہرو دونوں کو پردھان منتری بنانے کے لئے بھارت کا بنٹوارہ کروایا گاندھی جی نے۔“ اس طرح کے کئی اور ٹوئٹس ہیں جس سے آپ کو پڑھ کر حیرت ہوگی کہ آج بھی لوگ گاندھی جی کے قاتل کی حمایت کرتے ہیں۔ یہ ایک شرمناک بات ہے۔ گاندھی جی جس نے ہندوستان کو انگریزوں کی غلامی سے آزاد کروانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

https://twitter.com/TheDeshBhakt/status/1179334542773096450

https://twitter.com/Payal_Rohatgi/status/1178527538840141824

https://twitter.com/BJPBUZZ/status/1179349123289489409

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here