واشنگٹن،17 فروری : ڈونلڈ ٹرمپ کے لئے طویل عرصہ سے وکالت کرنے والے روڈی گلیانی اب قانونی معاملات میں ٹرمپ کی نمائندگی نہیں کریں گے۔
یہ اطلاع مسٹر ٹرمپ کے مشیر جانسن ملر نے دی ہے۔ مسٹر ملر نے منگل کے روز ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ’’ابھی ایسا کوئی معاملہ زیر التوا نہیں ہے جہاں میئر گلیانی صدر کی نمائندگی کررہے تھے۔ میئر ایک معاون اور دوست رہیں گے۔‘‘
دوسری جانب امریکی کانگریس (پارلیمنٹ) کے رکن بینی تھامسن نے منگل کے روز اعلان کیا کہ انہوں نے ٹرمپ اور گلیانی دونوں کے خلاف 6 جنوری کو دارالحکومت میں ہونے والے پرتشدد واقعات میں مبینہ کردار کے لئے مقدمہ دائر کیا ہے۔
Also read