غازی پور پولیس نے کثیر مقدار میں ناجائز اسلحہ کے ساتھ اسمگلر کو کیا گرفتار

0
131

لکھنؤ:غازی پور پولیس نے ناجائز اسلحہ کے سوداگر کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم کے قبضے سے ۱۱ ناجائز اسلحہ برآمد ہوئے ہیں۔ گرفتار کئے گئے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے اس کے دیگر ساتھیوں کی تلاش کی جار ہی ہے۔


ڈی سی پی شمالی ڈاکٹر سرو شریٹھ ترپاٹھی کے مطابق مخبر کی اطلاع پر اندرا نگر میٹرو اسٹیشن اراولی مارگ کے پاس سے ناجائز اسلحوں کے ساتھ ایک شخص کو گرفتار کیا گیا۔ پوچھ گچھ میں ملزم نے اپنا نام و پتہ سلطان پور بمہرولی دوست پور کا رہنے والا سریندر اپادھیائے بتایا ہے تلاشی میں اس کے پاس سے کل ۱۱ ؍اسلحے ملے۔ جس میں سات اسلحوں کی بٹ لکڑی کی بنی ہوئی تھی۔ سبھی اسلحے ایک جیسے معلوم ہو رہے تھے۔ پوچھ گچھ میں ملزم نے بتایا کہ ساتوں اسلحے سرائے میر اعظم گڑھ سے خریدے ہیں۔ بہار سے خریدے گئے اسلحے گھر پر رکھے ہیں۔ ملزم اسلحوں کو فروخت کرنے کیلئے سیتا پور جا رہا تھا سیتا پور میں سریندر کے ساتھی نے گاہک تیار کرکے رکھا تھا۔ جسے اسلحے فروخت کرنے تھے۔ پوچھ گچھ میں ملزم نے بتایا کہ وہ اعظم گڑھ و بہار کے مونگیر سے اسلحے لاتا تھا۔ ملزم نے اب تک سو سے زائداسلحے کی اسمگلنگ کی ہے۔ وہ ۳ ہزار سے ۵ ہزار میں طمنچہ خرید کر لاتا تھا اور مجرمانہ شبیہ کے لوگوں کو سات سے ۱۰ ہزار میں فروخت کر دیتا تھا۔ ملزم نے جونپور سلطان پور ہردوئی بارہ بنکی اور لکھنؤ میں اسلحہ فروخت کرنے کی بات کہی ہے۔ گرفتار کئے گئے ملزم دیگر ساتھیوں کی تلاش کی جارہی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here