لفظ ‘انشاء اللہ’ جرمنی کی معروف لغت میں شامل

0
242

جرمنی کی معروف ترین لغت Duden میں عربی لفظ ‘انشاء اللہ’ کو اب جرمن لفظ کے طور پر شامل کرلیا گیا۔اس لغت میں انشاء اللہ کے معنی ‘اگر اللہ نے چاہا’ کے طور پر درج کیے گئے ہیں۔

اسپٹنک کی رپورٹ کے مطابق لغت میں اس ‘انشاء اللہ’ کے ہجے İNSCHALLAH کے طور پر لکھے گئے۔فی الحال اس لفظ کو صرف لغت کی ویب سائٹ پر درج کیا گیا ہے تاہم پرنٹ ورژن میں کب تک درج کیا جائے گا اس حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

لفظ ‘انشاء اللہ اہل اسلام کی جانب سے کثرت سے استعمال کیا جانے والا لفظ ہے جو کسی کام کے خیریت سے ہوجانے کی امید پر بطور دعا کہا جاتا ہے۔

جرمنی میں تقریباً 5 لاکھ مسلمان ہیں اور یہ یورپ میں مسلمانوں کی دوسرے نمبر پر سب سے بڑی تعداد ہے۔

واضح رہے کہ duden جرمنی کی مقبول ترین لغت ہے جو سال 1880 سے شائع ہورہی ہے اور اب اس کا 27ویں ورژن آرہا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here