جوہری معاہدہ پرجرمن چانسلر کا ایرانی صدر سے رابطہ

0
215

برلن،18فروری: جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے ایرانی صدر حسن روحانی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔ برلن سے حکومتی ترجمان کے مطابق انجیلا مرکل نےصدر روحانی سے ایرانی جوہری معاہدے پر بات چیت کی۔

انجیلا مرکل نے گفتگو کے دوران ایران کے جوہری معاہدے پر عملدر آمد سے پیچھے ہٹنے پر تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ مسئلے کے سفارتی حل اور اعتماد سازی کے لئے ایران مثبت اشارے دے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ایران کو جوہری معاہدے کی پاسداری پر واپس آنا چاہئے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here