جیو کا کسٹمرس کے لئے آل ان ون پلان

0
255

نئی دہلی‘ 25اکتوبر(یواین آئی) ریلائنس جیو نے آج اپنے جیو فون کسٹمرس کے لئے چار نئے ماہانہ پلان کا اعلان کیا۔ یہ پلان 75 روپے سے 185روپے کے درمیان ہے۔

جیو نے انٹرکنیکٹیڈ یوزرس (آئی یو سی)چارجرس کے سلسلے میں حال ہی میں اسمارٹ فون یوزرس کے لئے بھی آل ان ون پلان لانچ کیا تھا۔ اب جیو فون کسٹمرس کے لئے آن ان ون پلان کا اعلان کیا گیا ہے۔ آل ان ون پلان میں ڈاٹا کے ساتھ جیو نے آئی یو سی کالنگ کو بھی شامل کا ہے۔ جیو فون صارفین کے لئے ایک نئے آل ان ون پلان میں بھی تمام خدمات کو ایک ساتھ شامل کیا گیا ہے۔

کمپنی نے کہا ہے کہ اس کا نیا پلان کسٹمرس کو آسانی سے سمجھ میں آنے والا پلان ہے۔ ان لمیٹیڈ وائس اور ڈاٹا کے لئے ریلائنس جیو نے سب سے کم 75روپے والا پلان پیش کیا ہے۔ اس پلان میں 75منٹ آئی یو سی کالنگ کے ساتھ 3جی بی ڈاٹا ملے گا اور جیو سے جیو کی کالنگ پہلے کی طرح ہی فری رہے گی۔

تین دیگر پلان 125 روپے‘ 155 روپے اور 185 روپے کے ہیں۔ تمام پلان میں جیو سے جیو کالنگ فری رہے گی اس کے علاوہ 500منٹ آئی سی یو کالنگ بھی ملے گی۔تمام پلانس کی مدت 28 دن کی ہوگی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here