ویکسین پر ہونے والی بیان بازی کو گہلوت نے افسوسناک قراردیا

0
93

جے پور;  راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے سیرم انسٹی ٹیوٹ اور ہندوسانی بایوٹیک کمپنیوں کے ویکسین کی ملک میں منظوری کے بعد اس پر ہونے والی بیان بازی کو افسوس سناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو اس حساس معاملے میں مداخلت کرنی چاہئے۔
اشوک گہلوت نے آج سوشل میڈیا کے ذریعے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ سیرم انسٹی ٹیوٹ اور ہندوستانی بایوٹیک کمپنیوں کی جانب سے ہندوستان میں ویکسین کی منظوری کے بعد دونوں کمپنیوں کے مابین باہمی بیان بازی افسوسناک ہے۔ یہ ایک حساس مسئلہ ہے جس میں وزیر اعظم کو مداخلت کرنی چاہئے۔
خیال رہے کنٹرولر جنرل آف انڈین ڈرگ (ڈی سی جی آئی) نے اتوار کے روز سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے تیار کردہ کووڈ 19 ویکسین ’کوویشیلڈ‘ اور ہندوستان بایوٹیک کے’کوویکسین‘ کو ملک میں محدود ہنگامی استعمال کو منظوری دے دی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here