Gazal

0
66

 

آفتاب اثر ٹانڈوی

ہر ایک مسلماں کے دل میں رمضان کی عظمت ہوتی ہے
اس ماہ مبارک میں ہر دم انعام کی کثرت ہوتی ہے

یہ ماہ مبارک اللہ کا مخصوص مہینہ ہے مومن
مقبول ہمیشہ رمضاں میں بندے کی عبادت ہوتی ہے

اک وجد سا طاری رہتا ہے ماحول کے گوشے گوشے میں
قرآن کا چرچا گھر گھر میں ہر گھر میں تلاوت ہوتی ہے

صف بستہ تراویح میں تم بھی حفاظ پکے لہجے کو سن لو
قرآن کی اک اک آیت کی توصیف اور رفعت ہوتی ہے

رحمت کی مشیرہ چلنے لگی رضوان یہ بولے حوروں سے
رمضان کی آمد آمد ہے آراستہ جنت ہوتی ہے

فرمان نبی کا ہے لوگو رمضان کی راتوں میں جاگو
شب خیز جو بندے ہیں ان سے اللہ کی قربت ہوتی ہے

رحمت کے گہر بخشش کی عطا دوزخ سےئ رہائی کا مژدہ
اس طرح سے بندے پر اپنے اللہ کی عنایت ہوتی ہے

بھر بھر کے ملے ہر اک کو اثر نایاب ثوابوں کے تحفے
پھر جوش میں ماہ رمضاں کے اللہ کی رحمت ہوتی ہے
٭٭٭
محمد علی لین ۔امین آباد لکھنؤ
9336402339

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here