بھیما کورےگاؤں کیس میں گوتم نولکھا کو نہیں ملی ‘ڈیفالٹ’ ضمانت

0
170

نئی دہلی، 12 مئی : سپریم کورٹ نے بھیما کورےگاؤں کیس میں قید سماجی کارکن گوتم نولکھا کی ‘ڈیفالٹ’ ضمانت کی درخواست بدھ کے روز خارج کردی۔

بھیما کورےگاؤں کیس میں گوتم نولکھا کو نہیں ملی 'ڈیفالٹ' ضمانت

جسٹس ادے امیش للت اور جسٹس کے ایم جوزف کی بنچ نے اس معاملے میں بمبئی ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے گوتم نولکھا کی درخواست کو خارج کردیا۔

مسٹر گوتم نولکھا نے درخواست کی تھی کہ 2018 میں انسداد غیر قانونی سرگرمی ایکٹ کے تحت چارج شیٹ داخل کرنے کی مدت شمار کرتے وقت 34 دنوں کی غیر قانونی حراست کی مدت بھی شامل کیا جائے۔ اس سے قبل 26 مارچ کو بنچ نے فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔

مسٹر گوتم نولکھا نے دلیل تھی کی کہ آیا 29 اگست سے یکم اکتوبر 2018 کے درمیان ان کی گرفتاری کے 34 دنوں کی مدت کو، ضابطہ فوجداری (سی آر پی سی) کی دفعہ 167 (2) کے تحت ڈیفالٹ ضمانت دینے کے لئے حراست کی مدت میں شمار کیا جاسکتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ بمبئی ہائی کورٹ نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ سی آر پی سی کی دفعہ167 (2) کے تحت ڈیفالٹ ضمانت کی منظوری کے لئے مقررہ 90 دنوں کی مدت میں “غیر قانونی حراست” کے تحت گزرنے والا وقت شمار نہیں کیا جاسکتا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here