نئی دہلی، 2 اکتوبر (یواین آئی) فرانس نے مہاتما گاندھی کی 150 ویں یوم پیدائش کے موقع پر بدھ کو ان کو خراج عقیدت پیش کیہندوستان میں فرانس کے سفیر اما نوئل لینن نے ٹوئٹر پر لکھا’’آج کے اس تاریخی دن گاندھی جی کی 150 ویں یوم پیدائش کے موقع پر فرانس ہندوستان کے ساتھ مل مہاتما کو خراج تحسین پیش کرتا ہے‘‘
انہوں نے کہا کہ گاندھی جی کے عدم تشدد اور سبھی کو ساتھ لیکر چلنے کی عظیم میراث عدم مساوات اور موسمیاتی تبدیلی جیسے عالمی مسائل سے نمٹنے کے لئے آج بھی رہنما اصول بنے ہوئے ہیں۔
Also read