اس سال 27ہزار کلومیٹرشاہراہیں فاسٹ ٹیگ سے منسلک ہوں گی: گڈکری

0
245

نئی دہلی‘ 14 اکتوبر(یو این آئی) سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری نے کہا ہے کہ ٹول پلاز ہ پر جام سے نجات کے لئے فاسٹ ٹیگ کا ان کا آئیڈیا حقیقت میں تبدیل ہوتا دکھائی دے رہا ہے اور دسمبر تک 27 ہزار کلومیٹر قومی شاہراہیں فاسٹ ٹیگ سے منسلک ہوجائیں گی.

مسٹر گڈکری نے آج یہاں ’ایک ملک ایک فاسٹ ٹیگ‘ پر منعقد کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ فاسٹ ٹیگ ایک شفاف نظام بن گیا ہے جس سے ٹول پلازہ پر جام نہیں لگے گا اور یہ بھی پتہ چل جائے گا کہ کس گاڑی میں کون بیٹھا ہوا ہے۔

اس سے وزارت داخلہ کو بھی جرائم کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی اور پولیس آسانی سے سماج دشمن عناصر تک پہنچ سکے گیانہوں نے کہا کہ ملک میں تقریباً ایک لاکھ چالیس ہزار کلومیٹر قومی شاہراہیں ہیں۔

اس کے علاوہ 40 سے45 ہزا رکلومیٹر اہم قومی شاہراہیں ہیں۔ ملک میں جتنے قومی شاہراہ ہیں ان میں سے 25 ہزار کلومیٹر قومی شاہراہوں پر ٹول پلازہ ہے اور تمام ٹول پلازہ کو فاسٹ ٹیگ سے منسلک کیا جاچکا ہے۔اس سال دسمبر تک تقریباً دو ہزار کلومیٹر قومی شاہرہ ٹول پلازہ سے منسلک ہوجائیں گے۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ گاڑیوں کو ٹول پلازہ پر ٹول ٹیکس دینے کے لئے رکنا پڑتا ہے جس سے لوگوں کو وقت پر اپنے منزل مقصود پہنچنے میں کافی پریشانی ہوتی ہے۔

اس کے علاوہ ٹول پلازہ پر گاڑیوں کا دھواں نکلتا رہتا ہے جو آلودگی پھیلاتا ہے اور ملک میں جی ڈی پی کے لئے بھی نقصان دہ ہے۔ کئی مرتبہ ٹول پلازہ پر مار پیٹ کی صورت بھی پیدا ہوجاتی ہے جس سے اور بھی زیادہ مسئلہ پیدا ہوجاتا ہے۔

فاسٹ ٹیگ کو انہوں نے شفاف نظم قرار دیا اور کہا کہ اب جی ایس ٹی کو بھی فاسٹ ٹیگ سے جوڑ دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ یکم دسمبر سے تمام نئے گاڑیوں‘ ٹرک‘ بس‘ کار وغیرہ کے لئے پہلے سے ہی فاسٹ ٹیگ لگانا ضروری کردیا گیا ہے۔ ہر ٹول پلازہ پر فاسٹ ٹیگ والے گاڑیوں کے لئے ایک لین پہلے سے ہی الگ بنائی گئی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here