نئی دہلی، 18دسمبر (یو این آئی) روڈ ٹرانسپورٹ کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہاکہ قومی شاہراہوں کے ٹول پلازہ پر جام کے مسئلہ سے آہستہ آہستہ نجات مل رہی ہے اور فاسٹیگ کے ذریعہ یومیہ 80کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم جمع کی جارہی ہے.
گڈکری نے ’فاسٹیگ جاگروکتا‘ پروگرام کی شروعات کرتے ہوئے منگل کی دیر رات یہاں کہا کہ یہ نظام شاہراہوں پر صرف جام سے نجات دلانے والا ہی نہیں ہے بلکہ اس سے ٹو ل پلازہ پر بے وجہ برباد ہونے والا ایندھن بچے گا اور وقت کی بچت ہوگی۔ اس پروگرام میں روڈ سیفٹی کے لئے وزارت کے ایمیسڈر مشہور اداکار اکشے کمار بھی موجود تھے۔
اس دوران فاسٹیگ سے متعلق عوامی بیداری بڑھانے والی ایک اشتہاری فلم بھی لانچ کی گئی۔ اکشے نے کچھ مہینہ پہلے روڈ سیفٹی سے متعلق ایک اشتہار بھی کیا تھا۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ ٹول پلازہ پر ٹریفک بلا رخنہ رفتار سے چل سکے اس کے لئے تمام 525ٹول پلازہ پر فاسٹیگ نظام نافذ کیا گیا ہے اور اب تک ایک کروڑ سے زیادہ گاڑیوں کو ا س سے جوڑا گیا ہے۔
گاڑی بنانے والی کمپنیوں سے کہا گیا ہے کہ اب جو بھی گاڑیاں فروخت کریں گے ان میں فاسٹیگ کا نظام پہلے سے ہی نافذ ہونا چاہئے۔ اس سے لوگوں کو غیرضروری دقت کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
Also read