کورونا:ہندوستان نے کفایتی دوا،معیاری طبی آلات پر زوردیا

0
118

نئی دہلی،31مارچ(یواین آئی)ہندوستان نے کورونا کی وطا سے نمٹنے کےلئے کفایتی دوا اور طبی آلات اور متعلقہ انسانی وسائل کی بلا رکاوٹ آمدو رفت پر زور دیا ہے۔


تجارت وصنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے جی-20ملکوں کے سرمایہ کاری اور صنعت کے وزرا کی ایک میٹنگ سے خطا کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی وبا سے نمٹنے کےلئے کفایتی دوائیں اور طبی آلات مہیا کرائے جانے چاہئے۔

ان چیزوں کا کاروبار سبھی ملکوں کے درمیان بلا رکاوٹ ہونا چاہئے۔اس کے علاوہ ڈاکٹر ،نرس اور دیگر معاون ملازمین کی بلا رکاوٹ آمدو رفت بھی ضروری ہے۔

تجارت وصنعت کی وزارت نے منگل کو یہاں بتایا کہ مسٹر گوئل نے جی-20گروپ کے وزیر کی سطح کی میٹنگ میں ہندوستان کا موقف رکھتے ہوئے یہ تبصرہ کیا۔یہ میٹنگ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ منعقد کی گئی۔

مسٹر گوئل نے کہا کہ ہندوستان پر کفایتی دواؤں اور معیاری طبی آلات اور موثر انسانی وسائل کے لئے منحصر رہا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جی 20ملکوں کو دوا،طبی آلات اور انسانی وسائل کی بلا رکاوٹ آمدورفت کو یقینی بنانا چاہئے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here