چھٹویں روز ملک میں ایندھن کی قیمتیں مستحکم

0
168

نئی دہلی ، 5 مارچ : تیل پیدا کرنے والے ممالک کے گروپ اوپیک پلس کی جانب سے پیداوار میں اضافہ نہ کرنے کے فیصلے کے بعد خام تیل میں تقریبا 4 فیصد کے اضافے کے باوجود گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج مسلسل چھٹے روز بھی مستحکم رہیں۔

چھٹویں روز ملک میں ایندھن کی قیمتیں مستحکم

دارالحکومت دہلی میں فی الوقت ابھی پٹرول 91.17 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 81.47 روپے فی لیٹر ہے۔ 27 مارچ کو ان دونوں اندھنوں کی قیمتوں میں بالترتیب 24 پیسے اور 15 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا تھا ۔ آئل مارکیٹنگ کی سرکاری کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق آج ان دونوں ایندھن کی قیمتیں مستحکم ہیں۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل میں تیزی آئی ہے ۔ لندن برینٹ کروڈ 66 ڈالر فی بیرل کو عبور کرچکا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here