اے پی کے ضلع پرکاشم میں پیش آئے سڑک حادثہ میں چار افراد ہلاک

0
82

حیدرآباد: اے پی کے ضلع پرکاشم میں پیش آئے سڑک حادثہ میں چار افراد ہلاک ہوگئے اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔یہ حادثہ ضلع کے مرتور ٹاون کے قریب واقع قومی شاہراہ نمبر16پر اُس وقت پیش آیا جب کار، ٹہری ہوئی لاری سے ٹکرا گئی۔مہلوکین کی شناخت ستیہ نارائنا،وجئے لکشمی، کنکامہالکمشی اور چنابابو کے طورپر کی گئی ہے جبکہ زخمی کی شناخت سندیپ کے طور پر کی گئی ہے۔یہ تمام مغربی گوداوری ضلع سے تعلق رکھتے ہیں۔پولیس کے مطابق یہ افراد پوجا کے بعد واپس ہورہے تھے کہ یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب تروپتی سے آنے والی ان کی کار نے ٹہری ہوئی لاری کو ٹکر دے دی۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ چار افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے اور ایک شخص زخمی ہوگیاجس کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیاگیا۔پولیس نے کہا کہ ڈرائیور حالت نیند میں تھا جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here