پلوامہ میں حزب المجاہدین کے اعلیٰ کمانڈر ریاض نائیکو سمیت 4 جنگجو ہلاک

0
136

سری نگر، 6 مئی ؛جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں دو الگ الگ جگہوں پر ہونے والی مسلح جھڑپوں میں حزب المجاہدین کے آپریشنل کمانڈر ریاض نائیکو سمیت چار جنگجو مارے گئے ہیں۔انتظامیہ نے احتیاطی طور پر وادی کشمیر میں موبائل انٹرنیٹ خدمات منقطع کردی ہیں۔ اس کے علاوہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے نافذ لاک ڈائون کو مزید سخت کردیا ہے۔


جموں وکشمیر پولیس کے سابق سربراہ شیش پال وید نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا: ‘حزب المجاہدین کے اعلیٰ کمانڈر ریاض نائیکو کی ہلاکت جموں وکشمیر پولیس اور سیکورٹی فورسز کے لئے ایک بہت بڑی کامیابی ہے’۔

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بیگ پورہ اونتی پورہ میں جاری تصادم میں اب تک دو جنگجو مارے جاچکے ہیں جن کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تصادم کی جگہ پر ایک اعلیٰ جنگجو کمانڈر پھنسا ہوا تھا۔
پولیس نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر ایک ٹوئٹ میں میڈیا سے اپیل کی ہے کہ وہ بیگ پورہ اونتی پورہ میں پھنسے جنگجوئوں کے ناموں پر قیاس آرائیاں نہ کریں۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ ضلع پلوامہ کے کھریو اونتی پورہ میں جاری تصادم میں اب تک دو جنگجو مارے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں جگہوں پر آپریشن جاری ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here