مرزاپور میں زہریلی شراب پینے سے چارافرادکی موت- Four die of poisoning in Mirzapur

0
131

Four die of poisoning in Mirzapur

مرزاپور: اترپردیش میں مرزاپور کے دیہات کوتوالی تھانہ علاقے کے نیوڈھیاگھاٹ گاوں میں گزشتہ شب زہریلی شراب پینے سے چار لوگوں کی موت ہوگئی۔
ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ سنجئے ورما نے پیر کو یہان بتایا کہ نیوڈھیاگھاٹ میں گزشتہ شب زہریلی شراب پینے سے دو لوگوں کی ضلع اسپتال میں ہوئی جن کے نام چھیدی نشاد اور مہیش نشاد ہین ۔ انہون نے بتایا کہ دونون ہفتہ کی شام گاون مین غیرقانونی شراب بنانے والے ایک شخص کے یہا ن شراب لے کر پی تھی۔ دونون کی طبیعت خراب ہونے پر اہل خانہ نے اسپتال مین داخل کرایا تھا۔ جہان آج صبح سویرے ان کی موت ہوگئی۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہے۔
ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ اتوار کو گاون راجہ تیواری، سریش مستری 50 کی موت ہوئی ہے۔ دونون شراب پینے کے عادی رہے ہیں۔ دونوں کی لاش کی آخری رسومات اداکردی گئی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ تحقیقات جاری ہے۔
واقعہ کے بعد مرنے والو ں کے اہل خانہ کےذریعہ بتائے جانے پر پولیس نے گاوں کے کاشی ناتھ نامی شخص کو غیرقانونی شراب بنانے کے الزام میں گرفتارکرلیا ہے۔ اس کے گھر سے غیرقانونی 250 پاوچ شراب اورشراب بنانے کا سامان برآمد کیا ہے۔
کمشنر یوگیش رام مشر سمیت ضلع افسر پروین کمار، پولیس سپرنٹنڈنٹ اجئے سنگھ نے موقع پر معائنہ کیا۔ پورے گاوں میں پولیس کے جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ کمشنر یوگیشوررام مشرنے بتایا کی تحقیقات کاحکم دیا گیا ہے۔ شراب بنانے والے کے خلاف راسوکا لگایا جائے گا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here