چینی مل کے سابق افسرکی خودکشی- Former sugar mill officer commits suicide

0
119

Former sugar mill officer commits suicide

میرٹھ:  اترپردیش کے ضلع میرٹھ کے گنگا نگر تھانہ علاقے میں موانا چینی مل کے ایک سابق افسر نے آج کچیر منزلہ عمارت سے کود کر خودکشی کرلی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ موانا روڈ پر یشودا کنج کالونی باشندہ نیرج موانا(50)چینی مل میں افسر تھے اور تقریبا ایک ماہ پہلے انہوں نے نوکری چھوڑ دی تھی۔ ان کی بیوی وندنا موانا میں ایک اسکول میں ٹیچر ہیں۔ اہل خانہ کے مطابق نیرج بدھ کی صبح کار سے ڈیوائیڈر روڈ واقع پناش اپارٹمنٹ پر گئے اور عمارت کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی جس سے ان کی موت ہوگئی۔
انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔ تھانہ انچارج انسپکٹر رشی پال سنگھ نے بتایا کہ نیرج کچھ وقت سے تناو میں تھے اور ممکنہ طور سے اسی وجہ سے انہوں نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔پولیس دیگر نکات پر بھی جانچ کررہی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here