آئی ایم اے کے سابق چیف کا کووڈ سے انتقال

0
137

نئی دہلی ، 18 مئی : پدم شری ایوارڈ یافتہ اور انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن (آئی ایم اے) کے سابق صدر ڈاکٹر کے کے اگروال کا کورونا وائرس سے انتقال ہوگیا۔ وہ 62 برس کے تھے ۔

آئی ایم اے کے سابق چیف کا کووڈ سے انتقال

مسٹر اگروال کے انتقال کی خبر ان کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر دی گئی ہے۔ ٹویئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے ’’ بے حد دکھ کے ساتھ یہ آگاہ کیا جارہا ہے کہ ہمارے عزیز ڈاکٹر کے کے اگروال کا کووڈ ۔19 کے ساتھ طویل جنگ کے بعد 17 مئی کی رات 11.30 بجے نئی دہلی میں انتقال ہوگیا۔ وہا یہاں ایمس میں زیر علاج تھے اور گزشتہ چند دنوں سے وینٹی لیٹر پر تھے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پدم شری ایوارڈ یافتہ کے کے اگروال نے اپنی زندگی عوامی فلاح و بہبود اور طبی بیداری کو اجاگر کرنے کے لئے وقف کردی تھی۔ وہ ماہر امراض قلب تھے ۔ انہیں 2005 میں ڈاکٹر بی سی رائے ایوارڈ اور 2010 میں پدم شری ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔
ڈاکٹر کے کے اگروال پانچ ستمبر 1958 میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنی اسکولی تعلیم دہلی سے حاصل کی اور ناگپور یونیورسٹی سے ایم بی بی ایس کیا۔

انہوں نے وبائی امراض کے دوران عوام کو بیدار کرنے کے لئے مستقل کوششیں کیں اور متعدد ویڈیوز اور تعلیمی پروگراموں کے ذریعے 100 ملین سے زیادہ افراد تک پہنچنے میں کامیاب رہے اور لاتعداد جانوں کو بچایا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here