ای ڈی کا سابق وزیر گائتری پرساد کے ٹھکانوں پر چھاپہ ماری

0
93

لکھنؤ: انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ(ای ڈی) کی ٹیم نے بدھ کو اترپردیش کے سابق وزیر گائتری پرساد کی رہائش گاہ و دفاتر پر چھاپے ماری کی۔
ذرائع نے بتایا کہ ای ڈی نے گائتری کی رہائش گاہ اور مختلف دفاتر پر چھاپے ماری کی۔گائتری مبینہ ریپ کیس میں سال 2017 سے جیل میں ہیں۔ان کی عدم موجودگی میں ان کے بیٹے انل پرجاپتی آفسوں کی دیکھ بھال کررہے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ ای ڈی کے ٹیم نے لکھنؤ، امیٹھی اور سلطان پور میں چھاپے ماری کی ہے۔مصدقہ ذرائع کے مطابق چھاپہ ماری سابقہ سماج وادی پارٹی کی میعاد کار 2012تا2017 کے درمیان ہوئے ہوئے مبینہ کانکنی گھپلے میں حوالہ رابطہ اور غیر قانونی ملکیت کے ضمن میں کی گئی۔
اس سے قبل سی بی آئی نے بھی کانکنی گھپلے کے تعلق سے 22سے زیادہ مقامات پر چھاپے ماری کی تھی جس میں کئی آئی اے ایس افسران،سینئر سیاسی لیڈران اور بیوروکریٹس کو ملزم بنایا گئے ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here