سابق وزیر اعلیٰ بدھا دیب اسپتال میں داخل

0
174

کلکتہ25مئی : مغربی بنگال کے سابق وزیر اعلیٰ بدھا دیب بھٹاچاریہ کو آکسیجن کی سطح کم ہونے کے بعد ایک پرائیوٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے وہ گزشتہ دنوں کورونا وائرس کے شکار ہوگئے تھے حکام نے بتایا کہ منگل کی صبح ان میں آکسیجن کی سطح 90فیصد سے کم ہوگئی ہے۔ اس کے بعد ہی ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد انہیں پرائیوٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ بدھا دیب اسپتال میں داخل

پرائیوٹ اسپتال کے ایک ڈاکٹرنے بتایا کہ بدھا دیب بھٹا چاریہ کو کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد گھر پر ہی آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا تھا۔ اب چوں کہ ان میں آکسیجن کی سطح کم ہوگئی ہے تو ان میں آکسیجن کی سطح کم ہونے کے بعد ان کو اسپتال میں داخل کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

محکمہ صحت کے عہدیدارنے بتایا کہ 77 سالہ سیاست داں بھی دائمی طور پر پلمونری بیماری (سی او پی ڈی) میں مبتلا ہیں اور انہیں دیگر طبی معائنے کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ سابق وزیرا علیٰ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد اسپتال میں جانے کےلئے تیار نہیں تھے۔۔ ان کی اہلیہ میرا بھٹاچارجی کو بھی پچھلے ہفتے ہی کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد اسپتال سے داخل کرایا گیا تھا۔مگر انہیں دودن قبل ہی اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here