انشورنس میں 74 فیصد غیر ملکی سرما یہ کاری بل راجیہ سبھا میں منظور

0
167

نئی دہلی ، : کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے بائیکاٹ کے درمیان راجیہ سبھا نے انشورنس سیکٹر میں غیر ملکی سرما یہ کاری کی حد 49 فیصد سے بڑھا کر 74 فیصد کرنے اور متعلقہ کمپنیوں کے مالکانہ حقوق ’ غیر ملکیوں ‘ کو دینے کی اجازت فراہم کرنے والے ’ انشورنس ترمیمی بل 2021 کو صوتی ووٹوں کے ذریعے منظور کر لیا گیا ۔

انشورنس میں 74 فیصد غیر ملکی سرما یہ کاری بل راجیہ سبھا میں منظور

اس سے قبل بل کو قائمہ کمیٹی کو بھیجنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کانگر یس اور دیگر اپوزیش جماعتوں نے ایوان میں زبردست ہنگامہ کیا جس کی وجہ سے ایوان کی کاروائی تقریباََ ایک گھنٹے کے اند ر چار مرتبہ ملتوی کرنی پڑی ۔

ایوان میں تقریبا چار گھنٹے تک جاری بحث کا جواب دیتے ہوئے وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے کہا کہ ملک میں انشورنس سیکٹر کو وسعت دینے کی ضرورت ہے ، جس سے بیمہ خدمات غریب عوام تک پہنچ سکیں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو روزگار مل سکے۔

انہوں نے کہا کہ انشورنس سیکٹر بہت ہی منظم ہے اور اس میں کوئی بھی کمپنی ملک سے باہر سرمایہ نہیں لے جاسکتی ۔ انہوں نے کہا کہ بل میں التزام کیا گیا ہے کہ پریمیم سے حاصل شدہ رقم کی سرمایہ کاری ملک کے اندر ہی کرنی ہوگی۔

یہ خبر بھی پڑھیں

ملک میں ترقیاتی مالیاتی ادارہ قائم کرنے کا فیصلہ

وزیر خزانہ نرملا سیتار من کا امریکی وزیر خزانہ کے مابین تبادلہ خیال

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here