پنا: مدھیہ پردیش کے ضلع پنا میں سمبر ( ہرن ) کا شکار کرنے کے الزام میں پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
جنگلات کے انکلوژر آفیسر ایس رام سنگھ پٹیل نے بتایا کہ گزشتہ روز مخبر کی جانب سے اطلاع موصول ہوئی تھی کہ ہے ساؤتھ فارسٹ ڈویژن پنا کے کھلسری گاؤں میں سمبر ہرن کا شکار کرکے ملزم اپنے گھروں میں گوشت پکا رہے ہیں۔ اس کے بعد فاریسٹ ڈویژنل افسر پنا مینا کماری مشرا کی ہدایت پر چھاپہ مارگیا اور گاؤں کے اتم سنگھ ، منگل سنگھ ، ہوشیار سنگھ ، چنو سنگھ اور رام سنگھ کے گھر سے سمبر ہرن کا گوشت ضبط کیا گیا ۔ ان پانچوں ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں پوچھ گچھ کرنے پر ملزمان نے بتایا کہ سمبر ( ہرن ) کو ہفتہ کے روز کھلسری گاؤں میں ندی کے کتوں کی مدد سے اور لاٹھیوں سے مارا گیا تھا ۔ اس کے بعد سمبر کا گوشت آپس میں بانٹ لیا گیا ۔
گرفتار شدہ ملزما ن کو آج کورٹ میں پیش کیا جائے گا ۔ ا س معاملے میں مفرور دیگر ملزموں کی تلاش کی جا رہی ہے ۔
سمبر( ہرن ) کا شکار کرنے کے معاملے میں پانچ ملزم گرفتار- Five accused arrested in hunting of deer
Also read