اکشر دھام مندر کے نزدیک پولیس کی گاڑی پر فائرنگ

0
198

نئی دہلی، 22 ستمبر ( یواین آئی) دہلی کے منڈاولی تھانہ علاقے میں واقع مشہور اکشردھام مندر احاطہ کے باہر اتوار کو نامعلوم بدمعاشوں نے پولیس فورس کی گاڑی پر فائرنگ کرکے اسے نقصان پہنچایا ۔ اس واقعہ میں فی الحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ حملہ آوروں کو تلاش کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کی گئی ہے اور اب تک کسی کو گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے ۔ اس حملے میں ملوث حملہ آوروں کا اب تک کوئی پتہ نہیں چل سکا ہے ۔ پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے ۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here