گھریلو سلنڈر میں لگی آگ خاتون کی موت، پانچ زخمی

0
862

 گونڈہ۔(یواین آئی)۔ گونڈہ کے پرسپور علاقے کے ٹکوری سنگھوا گاؤں میں پیر کو کھانا بناتے وقت گھریلو سلنڈر میں آگ لگ گئی ۔آگ کی زد میں آنے سے ایک خاتون کی موت ہوگئی جبکہ دیگر پانچ افراد جھلس کرزخمی ہوگئے ۔

اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مہیندر کمار نے یہاں بتایا کہ ٹکوری سنگھا گاؤں باشندہ سبراتی کی بیوی اکبری(۴۰)دوپہر کا کھانا بنارہی تھیں۔

اس درمیان اچانک گیس سلنڈر میں رساؤ کی وجہ سے آگ لگ گئی اور دھماکہ ہوگیا۔ اس واقعہ میں اکبری کی جھلسنے سے موت ہوگئی جبکہ گھر میں موجود دیگر پانچ افراد جھلس کر زخمی ہوگئے ۔ سبھی زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here