بانڈی پورہ میں آتشزدگی، ایک رہائشی مکان اور ایک گاؤ خانہ خاکستر

0
135

سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے کلوسہ علاقے میں آگ کی ایک شبانہ واردات میں ایک رہائشی مکان اور ایک گاؤ خانہ راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے۔
سرکاری ذارئع نے بتایا کہ ضلع باںڈی پورہ کے کلوسہ علاقے میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب آگ کی ایک واردات میں ایک رہائشی مکان اور ایک گاؤ خانہ مکمل طور پر خاکستر ہوگئے۔
انہوں نے بتایا کہ آگ سیف الدین گنائی کے رہائشی مکان میں نمودار ہوئی اور اس کے شعلوں نے ایک گاؤ خانے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ آگ سے نہ صرف لاکھوں روپیوں کی مالیت کا نقصان ہوا ہے بلکہ ایک کنبہ بے گھر ہوگیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آگ سے تین مزید مکانوں کو بھی جزوی طور نقصان پہنچا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ فائر اینڈ ایمر جنسی سروسز کی ایک ٹیم آگ بجھانے کے لئے جائے واردات پر پہنچی لیکن ایک مکان کو خاکستر ہونے سے بچا نہ سکی تاہم متعلقہ محکمہ اور مقامی لوگوں نے سخت محنت کے بعد آگ کو قابو میں کر لیا۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کیا ہے اور آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔
مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ متاثرین کی فوری مدد کرے تاکہ سردیوں کے دوران انہیں مشکلات سے دوچار نہ ہونا پڑے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here