صفدرجنگ اسپتال اور گاندھی نگر مارکیٹ میں لگی آگ

0
83

نئی دہلی، 31 مارچ : دہلی کے صفدر جنگ اسپتال کے ایک وارڈ اور گاندھی نگر مارکیٹ کی ایک دکان میں بدھ کے روز آگ لگ گئی لیکن آگ سے کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

گاندھی نگر مارکیٹ اور صفدرجنگ اسپتال میں آتشزدگی

محکمہ فائر برگیڈ کے ایک افسر نے بتایا کہ صبح چھ بج کر 35 منٹ پر صفدر جنگ اسپتال کے میڈیسن وارڈ کے آئی سی یو میں آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ آئی سی یو سے 60 مریضوں کو بہ حفاظت نکال لیا گیا۔

آگ آئی سی یو میں وینٹلیٹر سے لگی تھی۔ وہیں صبح آٹھ بج کر 14 منٹ پر مشرقی دہلی کے گاندھی نگر میں ایک کپڑے کے اسٹور میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی۔ اس کے بعد محکمہ فائر برگیڈ کی 15 گاڑیاں بھیجی گئیں۔ یہاں بھی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں وینٹیلیٹر میں شارٹ سرکٹ ہونے کی وجہ سے آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی۔ اس وارڈ سے 60 مریضوں کو محفوظ دوسرے وارڈ میں شفٹ کر دیا گیا اور کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ فائربرگیڈ کی نو گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here