اترپردیش میں پرتاپ گڑھ میں مجلس اتحادالمسلمین کی مشکلات میں اضافہ، درج ہوا یہ مقدمہ

0
1587

اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ سٹی کوتوالی پولیس نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزام میں جمعرات کی شب پرتاپ گڑھ اسمبلی حلقے کے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین امیدوار سمیت دو نامزد اورسو نامعلوم افراد کے خلاف کیس درج کیا ۔

ایس ایچ او سریندرناتھ نے بتایا کہ شہر کے صدر بازارواقع تلیا چوراہے پربدھ کی شب اے آئی ایم آئ ایم امیدوار اسرار احمد کا انتخابی جلسہ تھا۔ جہاں روڈ جام کی شکایت پر پولیس پہونچی تو لوگ پولیس سے الجھ گئے۔

پولیس چوکی بھلیاء پور کے انچارج راجیندر سنگھ کی شکایت پر امیدوار اسرار احمد و ظفرالحسن ایڈوکیٹ سمیت دو کے نامزد و سو نامعلوم کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کا کیس درج کیا گیا ۔ جبکہ امیدوار اسرار احمد کا کہنا ہے کہ اجازت نامہ ہونے کے باوجود حکومت کے اشارے پر انکے خلاف کیس درج کیا گیا ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here