Thursday, April 25, 2024
spot_img
HomeMarqueeاس دیوالی پر بیٹی کو دیں یہ تحفہ، 250 روپئے سے کھلوائیں...

اس دیوالی پر بیٹی کو دیں یہ تحفہ، 250 روپئے سے کھلوائیں کھاتہ، حکومت دے گی 50 لاکھ روپئے!۔

نئی دہلی۔ اس دیوالی کے موقع پر اگر آپ اپنی بیٹی کو کچھ تحفہ دینا چاہتے ہیں تو سکنیا سمردھی یوجنا میں پیسے لگا سکتے ہیں۔ حکومت نے اس منصوبہ کے تحت ملنے والی سود کی شرحیں( منافع) بڑھا کر 8.6 فیصدی کر دی ہیں۔

اس منصوبے میں کھاتہ کھلوانے کے لئے آپ کو صرف 250 روپئے جمع کرانے ہوتے ہیں جو پہلے 1000 روپئے تھے۔ اگر آپ بھی بیٹی کے والد ہیں تو مرکزی حکومت کی یہ اسکیم آپ کے کافی کام کی ہے۔ آگے جانئے کیسے کھلوا سکتے ہیں کھاتہ۔

اس اسکیم کا مقصد: یہ اسکیم بچی کی پیدائش سے لے کر اس کی شادی کرنے تک کنبوں کو معاشی مضبوطی عطا کرتی ہے۔ یہ اسکیم گھٹتے صنفی تناسب کے بیچ بچی کی شرح پیدائش کی حوصلہ افزائی میں مدد کرے گی۔ ماں۔ باپ کی بیٹی کی پڑھائی اور شادی کے لئے پیسے کی ٹینشن دور کرنے میں مدد کرے گی۔

یہ اسکیم بچی کی پیدائش سے لے کر اس کی شادی کرنے تک کنبوں کو معاشی مضبوطی عطا کرتی ہے۔

کہاں کھلے گا کھاتہ: سکنیا سمردھی یوجنا کا کھاتہ آپ کسی بھی پوسٹ آفس یا بینکوں کی مجاز شاخ میں کھلوا سکتے ہیں۔ عام طور پر جو بھی بینک پی پی ایف کھاتہ کھولنے کی سہولت مہیا کراتے ہیں وہ سکنیا سمردھی یوجنا کا کھاتہ بھی کھولتے ہیں۔

سالانہ جمع رقم کی حد بھی کم ہوئی: حکومت کی طرف سے عام لوگوں کو دھیان میں رکھتے ہوئے سکنیا سمردھی یوجنا میں سالانہ بنیاد پر کم از کم رقم رکھنے کی حد میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔

پہلے سالانہ 1000 روپئے کم ازکم جمع ہونا ضروری بنایا گیا تھا، لیکن اب اس میں کمی کر کے محض 250 روپئے کر دئیے گئے ہیں۔ نیا ضابطہ چھ جولائی 2018 سے نافذالعمل ہے۔

کن دستاویزات کی ہوتی ہے ضرورت: سکنیا سمردھی کھاتہ کھلوانے کا فارم، بچی کا پیدائش سرٹیفیکٹ، جمع کنندہ( ماں۔ باپ یا سرپرست) کا شناختی کارڈ جیسے پین کارڈ، راشن کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس اور پاسپورٹ وغیرہ۔ پیسے جمع کرنے کے لئے آپ نیٹ بینکنگ کا استعمال بھی کر سکتے ہیں۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular