Friday, April 19, 2024
spot_img
HomeMarqueeایئر انڈیا نے ایئربس طیارے پر ٹیکسی بوٹ کا استعمال کرکے تاریخ...

ایئر انڈیا نے ایئربس طیارے پر ٹیکسی بوٹ کا استعمال کرکے تاریخ رقم کی

نئی دہلی،15اکتوبر(یواین آئی)فضائی خدمات فراہم کرنے والی طیارہ کمپنی ایئر انڈیا نے اپنے 87ویں یوم تاسیس پر منگل کو اس وقت ایک نئی تاریخ رقم کی جب دہلی سے ممبئی جانے والی اے 320طیارے کو پارکنگ -اسٹینڈ سے رنوے پر لےجانے کےلئے انجن چالو کرنے کے بجائے ٹیکسی بوٹ کا ستعمال کیاگیا۔

یہ دنیا میں پہلی بار ہوا ہے جب کسی ایئربس کمپنی کے طیارے کو کسی کمرشیل فلائٹ کےلئے پارکنگ -بے سے رنوے تک ٹیکسی بوٹ سے لے جایا گیا ہے۔

ایئر انڈیا کے صدر اور منیجنگ ڈائریکٹراشونی لوہانی نے دہلی کے اندرا گاندھی ہوائی اڈے پر صبح آٹھ بجے پارکنگ اسٹینڈ سی 28سے فلائٹ نمبر اے آئی 665کو ہری جھنڈی دکھاکر رنوے نمبر 28کےلئے روانہ کیا۔

طیارے کو ٹیکسی کرنے کےلئے روایتی انداز میں انجن کا استعمال کیاجاتا ہے۔ٹیکسی بوٹ دنیا مین اس کا واحد متبادل ہے۔اس کے استعمال سے ٹیکسی کے دوران طیارے کے ایندھن کی 85فیصد بچت ہوتی ہے۔ساتھ ہی آلودگی بھی ہوتی ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular