کورونا کے خوف سے اساتذہ نے کاپیاں جانچنے سے کیا انکار

0
98

لکھنؤ: آج سے یوپی بورڈ امتحانات کی کاپیاں جانچی جانی تھی لیکن کورونا کےخوف کے سبب اساتذہ نے کاپیاں جانچنے سے انکار کردیا۔ جانچ مراکز کے باہر اساتذہ نے مظاہرہ بھی کیا۔ اساتذہ نے کہاکہ دس دن کے بعد سے کاپیاں جانچیں گے۔

لکھنؤ میں کاپیوں کو جانچنے کےلئے چار مراکز بنائے گئے ہیں۔ حالانکہ کاپیاں جانچنے کےلئے اترپردیش ثانوی اساتذہ یونین نے نائب وزیر اعلیٰ دنیش شرما کو خط لکھ کر جانچ کی تاریخ میں توسیع کئے جانے کامطالبہ کیا تھا۔ یونین نے کہا تھا کہ وقت سے نتیجہ جاری کرنے سے زیادہ ضروری ہےاساتذہ کی صحت کا دھیان رکھنا۔

آج ڈھائی بجے سے گورنمنٹ جبلی انٹرکالج میں یوپی بورڈ کی کاپیوں کی جانچ کا کام شروع ہوا تھاکہ اسی درمیان ثانوی اساتذہ کے رہنما وہاں پہنچے ۔ کورونا وائرس کے خوف کے سبب کاپیوں کی جانچ کی مخالفت کی۔

سبھی اساتذہ باہر آگئے اور مظاہرہ کرنے لگے۔ اساتذہ کا مطالبہ تھا کہ جانچ کا کام دس دن کے بعد سے شروع کیاجائے۔ مظاہرہ کے بعد کچھ اساتذہ نے کاپیاں جانچیں۔ گورنمنٹ جبلی انٹرکالج میں تقریباً دو سے ڈھائی لاکھ کاپیاں جانچی جانا ہے۔ یہاں ۱۱۰۰ ؍اساتذہ لگائے گئے ہیں۔ وہیںڈی آئی او ایس ڈاکٹر مکیش کمار سنگھ نے اتوار کو سبھی مراکز کا دورہ کیا تھا۔ دعویٰ ہے کہ اساتذہ کے بیٹھنے کی جگہ سے لے کر دیگر مقامات کو سینیٹائز ڈ کرایا گیا ہے۔ ڈی آئی او ایس مکیش کمار سنگھ نے سبھی مراکز پر سینیٹائزر صابن اور صفائی بندوبست کا معائنہ کیا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here