بے قابو بائک کے ٹریکٹر ٹرالی میں ٹکرانے کے سبب باپ بیٹے سمیت دو افراد کی موت

0
97

Father, son killed in tractor-trolley collision

پرتاپ گڑ:  اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع کے تھانہ رانی گنج علاقے کے وشنوں پور گاوں کے نزدیک پیر کی شب سڑک کے کنارے کھڑے ٹریکٹر ٹرالی میں بے قابو بائک کے ٹکرا جانے کے سبب باپ بیٹے سمیت دونوں کی موت ہوگئی ۔
ڈی ایس پی رانی گنج ڈاکٹر اتل انجان ترپاٹھی نے بتایا کہ تھانہ پٹّی کوتوالی علاقے ہری پور بردیتا گاوں کے باشندے رام مورتی سنگھ 65 مع بیٹے اجئے 30 کے ساتھ بذریعہ بائک پریاگ راج سے واپس گھر آرہے تھے کہ تھانہ رانی گنج علاقے کے رانی گنج پٹّی روڈ پر وشنوں پور گاوں کے نزدیک سڑک کے کنارے کھڑے ٹریکٹر ٹرالی میں بے قابو ہوکر بائک کے ٹکرا جانے کے سبب دونوں شدید زخمی ہوگئے ۔ موقع پر پہونچی پولیس نے دونوں کو علاج کے لیئے سی ایچ سی رانی گنج پہونچایا جہاں ڈاکٹروں نے حالت نازک دیکھتے ہوئے ضلع اسپتال ریفر کر دیا ، وہیں ضلع اسپتال پہونچنے پر ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دیا ۔پولیس نے دونوں لاش کو پوسٹمارٹم کے لیئے قبضے میں لیا ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here