باپ نے بیٹی کو اغوا کرنے کا پڑوسی پر لگایا الزام، مقدمہ درج

0
932

لکھنؤ(نامہ نگار) سروجنی نگر کے رہنے والے ایک مزدور نے اپنے پڑوسی نوجوان پر بنتھرا علاقے سے لڑکی کو اغوا کرنے کا الزام لگایا ہے۔ پولیس رپورٹ درج کرکے ملزم کی تلاش کر رہی ہے ۔ بنیادی طور سے کاکوری کے موضع دونا کے رہنے والے مزدور منوج سروجنی نگر کے چلاواں موضع میں کنبہ کے ساتھ کرایہ پر رہتاہے ۔

منوج کے مطابق دوشنبہ کو اس کی بیوی سنیتا بیمار تھی ۔ جس کی وجہ سے وہ اپنی بیوی اور اپنی سات سال کی بیٹی پائل کو لے کر بنتھرا کے جناب گنج واقع پرساد اسپتال دوا لینے گیا تھا۔ منوج کا کہنا ہے کہ اسی دوران قریب گیارہ بجے اس کے پڑوس میں کرایہ پر رہنے والا انائو کے اچل گنج کا بیس سالہ سورج بھی اسپتال پہنچا اور وہاں سے پائل کو گھر لے جانے کے بہانہ اٹھا لے آیا ۔ لیکن شام کو جب پائل گھر نہیں پہونچی تو منوج نے اس کی تلاش شروع کر دی ۔

مگر پائل کا کوئی پتہ نہیں چلا سکا بعد میں متاثر منوج نے سورج کے گھر جا کر دیکھا تو سورج بھی غائب ملا جس پر اسے شک ہوا اور سورج کو فون ملایا لیکن کا سورج کا فون بند ملا جس پر منوج نے سورج پر پائل کو اٹھا لے جانے کا الزام لگاتے ہوئے منگل کو معاملے کی تحریر بنتھرا پولیس کو دی ۔ پولیس رپورٹ درج کر کے سورج اور پائل کا پتہ لگا رہی ہے۔

پولیس کا کہنا کہ ایک ٹیم منگل کو سورج کے اچل گنج واقع گھر بھی گئی لیکن وہاں بھی سورج نہیں ملا ۔ پولیس اب اس کی تلاش میں تیزی کے ساتھ مصروف ہو گئی ہے اور منوج کو یقین دلا رہی ہے کہ جلد ہی بیٹی کو تلاش کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔اس سلسلے میں پولیس نے آس پاس کے لوگوں سے رابطہ کرکے اس کے بارے میں معلومات حاصل کر رہی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here