فاروق شیخ: متوازی فلموں میں مضبوط شناخت بنائی- Farooq Sheikh: Made a strong identity in parallel films

0
93

 

 

Farooq Sheikh: Made a strong identity in parallel films

25 مارچ یوم پیدائش کے موقع پر خاص پیشکش

ممبئی:   بالی ووڈ میں فاروق شیخ کو ایک ایسے اداکار کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے ڈراموں اور متوازی سنیما کے ساتھ ساتھ پیشہ وارانہ سنیما میں بھی ناظرین کے درمیان اپنی خاص شناخت بنائی۔

فاروق شیخ کی پیدائش 25 مارچ 1948 کو گجرات کے شہر بدولی کے قریب ایک گاؤں نشوالی، امراہلی ضلع بڑودہ میں ہوئی تھی۔ ان کے والد مصطفیٰ شیخ ممبئی کے معروف وکیل تھے۔ فاررق شیخ پانچ بہن بھائیوں میں سب سے بڑے تھے۔فاروق شیخ نے ابتدائی تعلیم سینٹ میری اسکول ممبئی سے حاصل کی جبکہ وکالت کی تعلیم سدھارتھ کالج سے حاصل کی۔ وہ کچھ دن اپنے والد کے ساتھ وکالت کرتے رہے مگر وہ وکالت کے میدان میں کامیاب نہ ہوسکے۔

فاروق شیخ نے قانون کے پیشے میں ناکام رہنے کے بعد تھیٹر کا رخ کیا اور پونے فلم انسٹی ٹیوٹ میں داخلہ لے لیا۔ کالج کے دنوں میں وہ اداکاری اور اسٹیج ڈراموں میں حصہ لیتے تھے اور یہیں پر ان کی ملاقات ان کی مستقبل کی شریک حیات روپا سے ہوئی۔ ان کی دو بیٹیاں ثناء شیخ اور شائستہ شیخ ہیں۔وہ بہت شستہ اردو میں گفتگو کیا کرتے تھے اور ان کا طرز تحریر بھی بہت خوب صورت تھا۔ کئی فلمی مکالمہ نگار اپنی اسکرپٹ میں زبان و بیان کی اصلاح فاروق شیخ سے کرایا کرتے تھے۔

کلاسیکی اردو شاعری میں ان کا ذوق بہت اعلی تھا۔ اکثر ولی دکنی، غالب، میر، مومن، فیض، مخدوم محی الدین اور مجاز کے شعر گنگناتے تھے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here