کسان تحریک: تین روزہ ’ٹول پرچی فری‘ مہم شروع

0
76

سرسہ،:  تین زرعی قوانین کے خلاف جاری کسانوں کی تحریک کے تحت ہریانہ میں کسانوں کی تین روزہ ’ٹول پرچی فری‘ مہم آج شروع ہوئی جس کے تحت سرسہ ضلع میں کسانوں نے ٹول ناکوں کوپرچی سے آزاد کرایا۔
27دسمبر تک چلنے والی اس مہم کے تحت ریاست کے تما م ٹول ناکوں پر مظاہرے ہوں گے۔ ڈبوالی کے کھوئیاں ملکانا ٹول کو ڈبوالی، کالانوالی کے کسانوں نے، بھاودین ٹول کو اعلان آباد، رانیاں، چوپٹا اور ڈنگ منڈی کے کسانوں نے پرچی سے آزاد کرایا۔ کسانوں کی اس کارروائی کے دوران کسی ناخوشگوار واقعہ کو روکنے کے لئے بڑی تعداد میں دونوں ٹول پر پولیس اہلکار تعینات رہے۔
اس موقع پر ہریانہ کسان منچ کے ریاستی صدر پرہلاد سنگھ بھارو کھیڑا نے کہاکہ کسانوں کی ایک ہی مانگ ہے کہ تینوں قوانین منسوخ کئے جائیں لیکن حکومت قوانین کو واپس لینے کے بجائے ترمیم کی بات کررہی ہے جو کسانوں کو کسی قیمت پر منظور نہیں ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here