پاکستان کی مشہور اداکارہ مہوش حیات نے کشمیر معاملہ پر بولنے سے کیا انکار، مچا ہنگامہ

0
258

پاکستان کی مشہور اداکارہ مہوش حیات سوشل میڈیا کی زد میں آ گئی ہیں۔ لوگ انہیں کشمیر معاملہ پر چپی سادھنے کے لئے ٹرول کر رہے ہیں۔ دراصل، وہاں کی میڈیا چاہ رہی تھی کہ مہوش کشمیر کے موجودہ حالات پر کوئی ردعمل ظاہر کریں۔ لیکن انہوں نے اس معاملہ پر کچھ بھی بولنے سے منع کر دیا۔

بتا دیں کہ سوشل میڈیا پر مہوش حیات کا ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں ایک پاکستانی صحافی ان سے بار بار کشمیر کے معاملہ پر سوال پوچھ رہا ہے لیکن وہ اس کا جواب دینے سے بچتی رہیں۔ انہوں نے صرف یہ کہا کہ انہیں اس معاملہ پر بولنے سے منع کر دیا گیا ہے۔ اس کے بعد سے ہی انہیں سوشل میڈیا پر ٹرول کیا جانے لگا۔ لوگ ان کی چپی کو اس معاملہ پر ہندوستان کی حمایت سے تعبیر کر رہے ہیں۔ دیکھیں ویڈیو۔

بتا دیں کہ کشمیر معاملہ پر پاکستان بین اقوامی پلیٹ فارم پر الگ تھلگ پڑ چکا ہے۔ عمران خان ہر جگہ کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کا معاملہ اٹھا رہے ہیں لیکن کوئی ان کا ساتھ نہیں دے رہا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here