فرضی آئی اے ایس گرفتار

0
97

بستی: اترپردیش کے ضلع بستی میں پولیس نے نوکری دلانے کے نام پر جعل سازی و وصولیکرنے والے فرضی آئی اے ایس افسر کو پیر کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہیمراج مینا نے یہاں بتایا کہ بستی شہر تھانہ پولیس نے بیلاڑی پل کے نزدیک ایک فرضی آئی اے ایس افسر کو آج گرفتار کرلیا۔ خود کو آئی اے ایس افسر بتانے والا جگدیش پرساد ورما سرائے گاؤں کا رہنے والا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جگدیش لوگوں کو دھوکہ دے کر نوکری کے نام پر ان سے پیسے وصول کرتا تھا اور اپنے آپ کو ایس اے ایس افسر بتاتا تھا۔ گرفتار ملزم کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here