سعادت گنج میں فیضان والی بال کلب ٹورنامنٹ کا انعقاد 

0
203
سعادتگنج۔بارہ بنکی۔ ضلع  کے قصبہ سعادت گنج مدرسہ اسلامیہ فیضان العلوم کے گراؤنڈ میں فیضان والی بال  کلب کی جانب سے ڈے نائٹ والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر کی ٹیموں نے حصہ لیا ٹورنامنٹ میں مہمان خصوصی کے طور پر سماجی خدمتگار جناب انور انصاری بی ، ڈی ، سی اور سعادت گنج چوکی انچارج دھرمیندر مشرا جی نے شرکت کی۔
اور فیتہ کاٹ کر کھلاڑیوں سے تعارف حاصل کرتے ہوئے انکی حوصلہ افزائی کی ۔ اسی موقع پر سماجی خدمتگار انور انصاری نے کہا کہ سعادت گنج کے نوجوان حوصلہ مند ہیں جنہوں نے ضلع کی والی بال ٹیمیں بلاکر کھیل کو فروغ دینے کا کام کیا ۔ اس سے نہ صرف سعادت گنج کا بلکہ پورے ضلع کا نام روشن ہوگا چوکی انچارج دھرمیندر مشرا نے ٹورنامنٹ منعقد کرنے والے سبھی نوجوانوں کو مبارکباد پیش کی ۔ اسی دوران بارہ بنکی , کرسی , جرول , ٹکرا عثماں , کنتور , مرکامئو , سعادت گنج , چوکھنڈی کی ٹیموں نے حصہ لیا ۔ فائنل میچ ٹکرا عثماں بنام فیضان کلب سعادت گنج کھیلا گیا جس میں فیضان کلب سعادت گنج نے شاندار جیت حاصل کی ۔ سبھی کھلاڑیوں کو  انعامات کلام اسپوٹر و حاجی زبیر کے ہاتھوں نوازا گیا ۔ اسی موقع پر سینئر والی بال کھلاڑی سیٹھ اشراق انصاری , سیٹھ محمد ارشاد انصاری , محمد نفیس صلاح کار, کیپٹن محمد اجمل , محمد سعود , محمد اکمل , حافظ محمد اسامہ انصاری , محمد ابرار , نفیس راعین , سماج کارکن عطاءالرحمن , سلمان افضال سمیت سیکڑوں لوگ موجود رہے
Attachments area
Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here