نئی دہلی، : کانگریس کی اترپردیش کی انچارج جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے ریاست میں سی ایم او کی سفارش پر کورونا مریضوں کو اسپتال میں داخل کرانے سے متعلق خبروں پر آج اترپردیش حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ عام لوگوں کا علاج آسان ہو اس کے لئے قواعد آسان بنائے جانے چاہئیں۔
محترمہ واڈرا نے کہاکہ یہ عمل مشکل ہے اور اس سے کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اور عام لوگوں کی جان جارہی ہے، اس لئے ریاستی حکومت کو فوری طورپر ان قواعد میں تبدیلی کرکے کو رونا مریضوں کے داخلہ کے عمل کو آسان بنانا چاہئے۔
कई जगहों से सूचना आ रही है कि कई गंभीर मरीजों को CMO के पत्र के बिना एडमिट नहीं किया जा रहा। मुख्यमंत्रीजी CMO के पत्र के इंतजार में लोगों की जानें जा रही हैं। कृपया ये नियम बंद कराएँ, लोगों की जान बचाएँ।
ऐसी व्यवस्था बनाएं जिससे कि गंभीर मरीजों का अस्पताल में एडमिशन आसान हो सके
— Priyanka Gandhi Vadra (@priyankagandhi) April 19, 2021
انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ کئی مقامات سے اطلاع مل رہی ہے کہ کئی سنگین مریضوں کو چیف میڈیکل افسر (سی ایم او) کے خط کے بغیر داخل نہیں کیا جارہا ہے۔ وزیراعلی جی سی ایم او کے خط کے انتظار میں لوگوں کی جانیں جارہی ہیں۔ برائے مہربانی یہ قواعد بند کریں، لوگوں کی جان بچائیں۔
محترمہ واڈرا نے عام لوگوں کے مفاد میں اس نظام میں تبدیلی کی درخواست کرتے ہوئے کہاکہ ایسا نظام بنائیں جس سے سنگین مریضوں کا اسپتال میں داخلہ آسان ہو سکے۔