غرب اردن میں حضرت یوسف کے مقبرہ پر انتہا پسند صیہونیوں کا حملہ

0
191

ایک ہزار صیہونی انتہا پسندوں نے صیہونی حکومت کے وزیراقتصادیات ایلی کوھین کے ساتھ مل کر غرب اردن کے شہر نابلس میں حضرت یوسف پیغمبر کے مقبرہ پر حملہ کردیا ۔

غرب اردن میں حضرت یوسف پیغمبر کے مقبرہ پر صیہونی انتہا پسندوں کی یلغار کے بعد فلسطینیوں اور صیہونی انتہا پسندوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں –

صیہونی حکومت کے فوجیوں نے انتہا پسند صیہونیوں کی حمایت میں فلسطینی نوجوانوں پر اشک آورگیس کے گولے داغے جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی نوجوان زخمی ہوگئے –

صیہونی حکومت کے لئے امریکا کی کھلی اور وسیع حمایت اور خاص طور پر ٹرمپ کی طرف سے سینچری ڈیل کا معاملہ اٹھانے کے بعد سے فلسطینی علاقوں میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے مقدس مقامات پرانتہا پسند صیہونیوں کے حملے تیز ہوگئے ہیں –

دوسری جانب ایک اکیس سالہ فلسطینی نوجوان فادی اسامہ جو چند ماہ غاصب صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں زخمی ہوگیا تھا زخموں کی تاب نہ لاکر شہید ہوگیا ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here