ملک میں ’سماجی ایمرجنسی‘، ماہرین کا لاک ڈاؤن بڑھانے کا مشورہ: مودی

0
46

نئی دہلی، 8 اپریل؛ وزیر اعظم نریندر مودی نے کورونا وبا کی وجہ سے پیدا صورتحال کو’سماجی ایمرجنسی‘ قرار دیتے ہوئے بدھ کو کہا کہ کئی ریاستی حکومتوں، ضلع انتظامیہ اور ماہرین نے لاک ڈاؤن کی مدت بڑھانے کو کہا ہے۔


مسٹر مودی نے ملک میں کورونا وبا کی وجہ سے پیدا صورتحال پر سیاسی جماعتوں کے قانون ساز جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ بدھ کو یہاں ویڈیو کانفرینس کے ذریعے ایک میٹنگ میں حصہ لیتے ہوئے کہا، ”ملک میں ’سماجی ایمرجنسی‘ جیسی صورت حال ہے اور اس کے پیش نظر حکومت کو کئی سخت فیصلے کرنے پڑے ہیں۔ ہمیں اب بھی مکمل طور محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف ریاستی حکومتوں، ضلع انتظامیہ اور ماہرین نے لاک ڈاؤن کی مدت بڑھانے کو کہا ہے“۔
قابل ذکر ہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے ملک میں 21 دن کا لاک ڈاؤن کیا گیا ہے جس کی مدت 14 اپریل کو ختم ہونی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here