مسلسل تیسرے دن مہنگا ہواپٹرول

0
269

نئی دہلی ،16جنوری (یواین آئی)پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے دن اضافہ ہوا اور یہ ہفتہ کو تقریباچھ ہفتہ کی اونچی سطح پر پہنچ گئیں جبکہ ڈیزل کی قیمتیں مسلسل چوتھے دن مستحکم رہیں ۔

ملک کی سب سے بڑی مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن سے موصولہ اطلاع کےمطابق قومی راجدھانی دہلی میں آج پٹرول 14پیسے مہنگا ہوکر 73اعشاریہ 77روپئے فی لیٹر پر پہنچ گیا جواس سال 6اکتوبر کے بعد سے سب سے اونچی سطح ہے ۔
دوسری طرف ڈیزل کی قیمت مسلسل چوتھے دن 65اعشاریہ 79روپئے فی لیٹر پر مستحکم رہی ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here