موجودہ ویکسینز نئے وائرسز کے خلاف موثر ثابت نہیں ہونگی
عالمی وبا کورونا وائرس کے نئے وائرسز ( نئی اقسام) سے نمٹنے کے لیے منصوبہ بندی تیار کی جا رہی ہے۔
لندن میڈیا رپورٹس کے مطابق خدشہ ہے کہ موجودہ ویکسینز نئے وائرسز کے خلاف موثر ثابت نہیں ہوں گی، اس ضمن میں قبل از وقت مؤثر ویکسین کی تیاری کے لیے لندن کی حکومت کی جانب سے 29.3 ملین اضافی فنڈ دیئے جائیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ویکسینیشن منسٹر ندیم ضحاوی کا کہنا ہے کہ دونوں ویکسینز کے بعد کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ستمبر سے اضافی مدافعت کے لیے بوسٹر لگائے جائیں گے۔
ندیم ضحاوی کے مطابق یہ فیصلہ ابھی نہیں ہوا ہے کہ بوسٹر کس عمر کےافراد کو لگائےجائیں گی۔