ایور گیوین جہازنکلنے سے سوئز نہر کا بند راستہ صاف

0
127

قاہرہ، 30 مارچ : مصر کی سوئز نہر میں تقریباً ایک ہفتے سےپھنسے ہوئے مال بردار جہاز کو ہٹا دیا گیا ہے جس کے ساتھ ہی اس نہر میں جہازوں کی آمد و رفت دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔

ایور گیوین جہازنکلنے سے سوئز نہر کا بند راستہ صاف

مصر ی صدر کے صلاح کار نے پیر کے روز یہ اطلاع دی۔
جہاز کا نام ایم وی ایور گیوین ہے جو تقریباً 400 میٹر لمبا اور 59 میٹر چوڑا تھا۔ یہ مال بردار جہاز چین سے نیدر لینڈ کی جانب جا رہا تھا۔ گذشتہ ہفتے سوئز نہر میں اس جہاز کے پھنسنے سے کم از کم 367 جہاز پھنس گئے تھے۔ اب راستہ کھلنے سے یہ جہاز یہاں سے گذر سکیں گے۔

دنیا کا سب سے بڑا مال بردار جہاز ہے۔ یہ چین سے نیدر لینڈ کے پورٹ روٹیرڈم جا رہا تھا۔ راستے میں سوئز نہر میں جہاز گھوم گیا اور پھنس گیا۔ اسی سبب نہر کا راستہ بلاک ہو گیا۔ مصر کے افسران نے بتایاتھا کہ تیز ہوا کی وجہ سے جہاز گھوم گیا اور پھنس گیا تھا۔

کاروبار کےنقطۂ نظر سےسوئز نہربڑی اہمیت کی حامل ہے۔ اس نہر کو کاروبار کے لیے 1869 میں کھولا گیا تھا۔ یہ نہر ایشیا کو یورپ سے اور یورپ کو ایشیا سے جوڑتی ہے۔ پوری دنیا میں تیل کا جتنا کاروبار ہوتا ہے، اس کا سات فیصد اسی نہرکے ذریعے سے کیا جاتا ہے۔ وہی عالمی بازار کا 10 فیصد کاروبار سوئز نہر ہی ہوتا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here