ابوظہبی اور تل ابیب کے درمیان اتحاد ایئر ویز کا فضائی سفر

0
1242

متحدہ عرب امارات کی اتحاد ایئر ویز نے ابوظہبی اور اسرائیل کے اہم شہر تل ابیب کے مابین باضابطہ طور پر فضائی سفر کا آغاز کر دیا ہے، اتحاد ائیر ویز کی پہلی پرواز ای وائی 598 مسافروں کو لے کر منگل کی دوپہر تل ابیب پہنچی۔

ابوظہبی اور تل ابیب کے درمیان اتحاد ایئر ویز کا فضائی سفر

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اتحاد ایئر ویز نے اس پرواز کے لیے اے 6 بی ایل اے رجسٹریشن کا 6 سال پرانا بوئنگ 9-787 ڈریم لائنر طیارہ استعمال کیا ہے، یہ پرواز متحدہ عرب امارات کے مقامی وقت کے مطابق منگل کی صبح 10 بج کر 13 منٹ پر ابوظہبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اسرائیل کے تل ابیب کے لیے روانہ ہوئی۔

پرواز سعودی عرب کی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے اسرائیل کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر 19 منٹ پر تل ابیب کے بن گورین انٹرنیشنل ایئرپورٹ اتری، ایئرپورٹ پر اسرائیلی انتظامیہ نے پرواز اور مسافروں کا استقبال کیا

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here