امریکہ میں وبا خوفناک شکل اختیار کر چکی ہے

0
106

واشنگٹن، 4 مارچ : عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ ۔19) سے شدید دوچار امریکہ میں اس وبا سے اب تک 5.19 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔

امریکہ میں وبا خوفناک شکل اختیار کر چکی ہے

امریکہ میں یہ وبا خوفناک شکل اختیار کر چکی ہے اور اب تک اس سے 27.8 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 5،19،064 تک پہنچ گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 2،87،80،950 ہوگئی ہے۔

امریکہ کے نیو یارک ، نیو جرسی اور کیلیفورنیا کے صوبے کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں ۔ صرف نیو یارک میں 47،935 افراد کورونا وائرس کے سبب ہلاک ہوچکے ہیں۔ نیو جرسی میں اب تک 23،449 افراد اس وبا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

کیلیفورنیا میں کورونا وائر س سے اب تک 52،847 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ ٹیکساس میں ا س وبا سے 44،458 افراد جاں بحق ہو ئے ہیں ، جبکہ فلوریڈا میں کووڈ ۔19 سے 31،261 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔

اس کے علاوہ کورونا سے ایلی نوائے میں 22،853 ، مشی گن میں 16،550 ، میساچوسیٹس میں 16،252 اور پنسلوانیا میں 24،134 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ واضح ر ہے کہ ملک میں کورونا ٹیکہ کاری مہم بھی بڑے پیمانے پر جاری ہے۔

0
Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here