Saturday, April 20, 2024
spot_img
HomeMarqueeناصرہ شرما کو ’ویاس سمان ‘ دینے کا فیصلہ

ناصرہ شرما کو ’ویاس سمان ‘ دینے کا فیصلہ

نئی دہلی، 5 نومبر (یواین آئی) ہندی کی مشہور مصنفہ ناصرہ شرما کو 2019 کا ممتاز ’ ویاس سمان ‘ دیئے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

کے کے بڑلا فاؤنڈیشن نے مسز شرما کو ان کے ناول ’کاغذ کی ناؤ‘ کے لئے یہ ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ساہتیہ اکیڈمی کے سابق صدر اور مشہور مصنف ڈاکٹر وشوناتھ پرساد تواری کی صدارت میں قائم سلیکشن کمیٹی نے گزشتہ 10 برسوں میں شائع کتابوں میں بہترین شاہکار ’کاغذ کی ناؤ‘ کو قرار دیا ہے۔ اس ایوارڈ میں چار لاکھ کی رقم ، توصیفی سند اور مومنٹو شامل ہے۔

فاؤنڈیشن کے ڈائرکٹر سریش رتوپرنا کی طرف سے آج یہاں جاری ریلیز کے مطابق 22 اگست 1948 کو الہ آباد (پرياگراج) میں پیدا ہونے والی مسز شرما نے فارسی زبان و ادب میں ایم اے کیا ہے اور ان کے اس ناول میں بہار کے ایک ضلع کے مسلم خاندان کے ذریعہ صدیوں سے نشوونما پانے والی گنگا جمنی تہذیب کی دلگداز کہانی لکھی گئی ہے، جس میں’ ظهور میاں‘ کے کردار کے ذریعے ہمارے ارد گرد کی زندگی اور چیلنجوں کو پیش کیا گیا ہے۔
سلیکشن کمیٹی میں مسٹر تواری کے علاوہ پروفیسر رام جی تواری، ممتا کالیا، پر فیسر راجندر گوتم، ارونا گپتا اور مسٹر سریش رتوپرنا شامل ہیں۔
پہلا ویاس سمان 1991 میں نامور ناقد ڈاکٹر رام ولاس شرما کو ملا تھا۔ گزشتہ سال یہ ایوارڈ مشہور شاعر ليلادھري جگوڑي کو دیا گیا تھا۔ دھرم ویر بھارتی، گرجاکمار ماتھر، کنور نارائن، منو بھنڈاری، کیدارناتھ سنگھ اور چترا مدگل جیسے مصنفین یہ ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular