Friday, April 19, 2024
spot_img
HomeMarqueeبھارتی گلوکارشان کا فرحان سعید کیلئے محبت بھرا پیغام

بھارتی گلوکارشان کا فرحان سعید کیلئے محبت بھرا پیغام

نیویارک: ناموربھارتی گلوکار شان نے پاکستانی گلوکار و اداکار فرحان سعید کے لیے محبت بھرا پیغام اور نیک تمنائیں بھیجی ہیں۔

گلوکار فرحان سعید نے گزشتہ کئی برسوں سے اپنی خوبصورت آواز سے لوگوں کو دیوانہ بنایا ہوا ہے ان کی آواز میں گائے ہوئے گیت لوگوں کے ذہنوں پر نقش ہوجاتے ہیں۔

صرف گلوکاری ہی نہیں بلکہ اداکاری میں بھی فرحان سعید نے اپنا سکہ جمایا ہواہے۔ حال ہی میں ان کے ڈرامے ’’سنو چندا‘‘ نے کامیابی کے جھنڈے گاڑے ہیں۔

فرحان سعید کی آوازکے دیوانے صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ بھارت میں بھی ہیں، بالی ووڈ کے کئی نامور گلوکار ان کی آواز کے مداح ہیں۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پربھارتی گلوکارشان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ گلوکار فرحان سعید کے لیے نیک تمناؤں کا اظہارکرتے نظرآرہے ہیں۔
ویڈیومیں شان نے فرحان سعید کے مقبول گانے ’’تو تھوڑی دیر اور ٹھہر جا‘‘ کو گنگنا کر انہیں خراج تحسین بھی پیش کیا اور ان کی کامیابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ یونہی آپ گاتے رہیں اور لوگوں کو تفریح فراہم کرتے رہیں۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular